اشتہار

معاشی مشکلات پر جلد قابو پا لیا جائے گا: صدر عارف علوی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے عید کا دوسرا دن کراچی میں گزارا، اس دوران انھوں نے سفارت کاروں، مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات سے ملاقات کی.

تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان نے کراچی میں کاروباری اورتاجر برادری کے ارکان نے بھی ملاقات کی، تاجر برادری نے صدر مملکت کو عید کی مبارک باد دی.

اس دوران کاروباری اور تاجر برادری نے صدر عارف علوی کو اپنے مسائل سے  بھی آگاہ کیا.

- Advertisement -

صدر پاکستان نے اس موقع پر کہا کہ حکومت آسان کاروبار کے لئے ٹھوس اقدامات، اقتصادی اصلاحات کررہی ہے.

مزید پڑھیں: وطن کو جلد مشکلات سے نکال لیں گے: وزیر اعظم کا عید کے موقع پر خصوصی پیغام

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات کے نتائج جلد آنا شروع ہوں گے، توقع ہے کہ موجودہ معاشی مشکلات پر جلد قابو پا لیا جائے گا.

خیال رہے کہ وزیر اعظم پاکستان اس وقت نتھیا گلی میں ہیں. گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے عیدالفطر کی نماز بنی گالہ مسجدمیں ادا کی، جس کے بعد دوپہر 2 بجے فیملی کےساتھ نجی دورے پرنتھیاگلی پہنچے تھے، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے ان کا استقبال کیا۔

وزیر اعظم عمران خان فیملی کے ہمراہ مزید دو دن پر فضا مقام پر گزاریں گے.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں