اشتہار

دبئی میں خوفناک ٹریفک حادثہ، دو پاکستانی سمیت 17 ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی : متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں خوفناک ٹریفک حادثے میں دو پاکستانی شہری سمیت 17 افراد ہلاک ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے ضلع الراشدیہ میں عید کے چوتھے روز خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں پاکستانی، بھارتی اور عمانی شہریوں سمیت 17 افراد ہلاک ہوگئے، حادثہ تیز رفتاری کے سبب پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 12 کا تعلق پڑوسی ملک بھارت سے ہے، جبکہ ہلاک ہونے والوں میں دو پاکستانی، ایک آئرش اور ایک عمانی شہری شامل ہے۔

- Advertisement -

ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک تیز رفتار بس شیخ محمد بن زاید روڈ پر ایک سائن بورڈ سے ٹکرانے کے بعد حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے میں 17افراد ہلاک جبکہ3شدید زخمی ہوگئے۔حادثے کے وقت بس میں 31 افر اد سوار تھے۔

اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ متاثرہ بس میں 31 افراد سوار تھے جن میں سے 17 ہلاک موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے جبکہ باقی زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

لیفٹیننٹ کرنل عبداللہ السعودی کا کہنا تھا کہ گاڑی چلانے والی ڈرائیور نے غلط لین میں گاڑی چلائی اور ’40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلانے‘ کا سائن بورڈ اور وارننگ بورڈ بھی نظر کرتا ہوا تیز رفتاری سے آگے بڑھتا رہا۔

انہوں نے کہا کہ استپال انتظامیہ کی جانب سے سات بھارتیوں کو جمعے روز ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا تھا جبکہ باقی پانچ بھارتی شہریوں کو آج ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں : ابوظبی، خوفناک ٹریفک حادثہ، 3 بچے اور خاتون جاں بحق

واضح رہے کہ اماراتی دارالحکومت ابوظبی کے ضلع الفلاح میں عید کے پہلے روز خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں تین بچے اور خاتون جاں بحق ہوگئی تھی، حادثہ تیز رفتاری کے سبب پیش آیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں