اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے پولیس اسکواڈ کا مسلسل استعمال پر اپنے ہی حکومتی وزرا پر تنقید کرتے ہوئے کہا بعض وزرا ہر جگہ پولیس اسکواڈ ساتھ لئے پھر رہے ہیں، یہ اقدام فوری طور پر رکنا چاہئے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزرا کی جانب سے پولیس اسکواڈ کے مسلسل استعمال پر وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ہی حکومتی وزرا پر تنقید کرتے ہوئے کہا بعض حکومتی وزرا ہر جگہ پولیس اسکواڈ ساتھ لئے پھر رہے ہیں، ایسے اقدام سے وی آئی پی کلچر کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
نعیم الحق کا کہنا تھا وی آئی پی کلچر وزیراعظم کے وین کے خلاف ہے، جنہیں شدیدسیکیورٹی خطرات ہیں صرف انہیں پولیس اسکواڈکی اجازت ہے، وی آئی پیز اوروزرا کی جانب سے یہ اقدام فوری طور پر رکنا چاہئے۔
A large number of VIPs and Ministers are still promoting the VIP culture by having police squads accompany them everywhere . It is against the directives of the Prime Minister. Police squads are allowed to only those who face a real threat to their lives.This practice must stop.
— Naeem ul Haque (@naeemul_haque) June 8, 2019
یاد رہے کہ گذشتہ سال انتخابات میں کامیابی کے بعد عمران خان نے واضح کیا تھا کہ نہ گاڑیوں کی لمبی قطاریں ہوں گی نہ شہنشاہوں والا پروٹوکول ہوگا جبکہ وفاقی اور صوبائی وزرا کا پروٹوکول کم سے کم رکھنے کی بھی ہدایت کی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ نہ خود پروٹوکول لوں گا نہ دوسروں کو لینے دوں گا۔ تمام وزراء ان کے بنائے گئے ایس او پی کے پابند ہوں گے۔