اشتہار

وزیراعظم کا نتھیا گلی،ایوبیہ سمیت گلیات کو ملک کا بڑا سیاحتی مرکز بنانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے نتھیا گلی، ایوبیہ سمیت گلیات کو ملک کا بڑا سیاحتی مرکز بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے نئے پرکشش سیاحتی مقامات کی تلاش کے لئے سروے کی ہدایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے عید کی چھٹیوں کے لئے نتھیا گلی میں قیام  کے بعد فروغ سیاحت کے لیے نتھیا گلی، ایوبیہ سمیت گلیات کو ملک کا بڑا سیاحتی مرکز بنانے کا فیصلہ کرلیا اور گلیات میں نئے سیاحتی مقامات کی تلاش کے لئے سروے کی بھی ہدایت کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے وزیراعظم نے تھری اسٹار ہوٹل، فوڈ اسٹریٹ، سینما اور نئی پارکنگز کا ٹاسک دے دیا ہے،  نجی سیکٹر کے اشترک سے تمام نئی تعمیرات کی جائیں گی اور گلیات میں ریزارٹس،چیئرلفٹ ،نئے پوائنٹس بنائے جائیں گے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزرا کو ہدایت کی نتھیا گلی سمیت گلیات میں مزیدپرکشش سیاحتی مقامات کی نشاندہی کی جائے گی، جس کے بعد صوبائی وزرا نے نتھیا گلی میں نئے سیاحتی مقامات کی تلاش شروع کردیں،

عاطف خان اورشہرام تراکئی نتھیا گلی میں نئے پوائنٹس ڈھونڈرہےہیں ، نتھیا گلی کو مزید پر کشش بنانے کے لئے نئی جگہوں کا مشاہدہ کیا،  وزیراعظم کوسیاحت کے فروغ کے لئے سروے اور جامع رپورٹ پیش کی جائے گی۔

خیال رہے وزیراعظم کے فروغ سیاحت کے لیے اقدامات کے ثمرات سامنے آنا شروع ہوگئے، اسکردو سیاحوں کی توجہ کا محور بن گیا، دنیا کے بلند ترین ائیرپورٹ سیاحوں کا رش بڑھ گیا ہے۔

مزید پڑھیں : وزیراعظم کے فروغِ سیاحت کے اقدامات کا ثمر، اسکردو سیاحوں کی توجہ کا محوربن گیا

یاد رہے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ قدرت نے پاکستان کو بے شمار نعمتوں اور صلاحیتیوں سے نوازا ہے، ملک میں سیاحت کا بھرپور پوٹینشنل موجود ہے۔ پاکستان میں سیاحت سے متعلق بین الاقوامی سطح پر آگاہی کا فقدان ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ صلاحیتوں اور مختلف شعبوں میں مہارت کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، ایکسپو 2020 آئیڈیل پلیٹ فارم مہیا کرے گا۔ پاکستانی مصنوعات اور سیاحت کو اجاگر کرنے کا موقع ملے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں