اشتہار

علامہ عباس کمیلی انتقال کر گئے، وزیر اعظم کا اظہار افسوس

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: معروف عالم دین علامہ عباس کمیلی طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے، نماز جنازہ نمائش کےقریب شاہ خراسان میں اداکی گئی۔

تفصیلات کے مطابق علامہ عباس کمیلی کی عمر 70 سال برس تھی، ان کا شمار اپنے حلقے کی ممتاز شخصیات میں ہوتا تھا.

وہ جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ تھے، علامہ عباس کمیلی ہمیشہ اتحادبین المسلمین کے لئے سرگرم عمل رہے.

- Advertisement -

[bs-quote quote=”علامہ عباس کمیلی ہمیشہ اتحادبین المسلمین کے لئے سرگرم عمل رہے” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

علامہ عباس کمیلی فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کےسرپرست اراکین میں سےتھے، انھوں نے ہمیشہ فلسطین و کشمیر کے مظلوموں کے لئے آواز اٹھائی.

وہ ایک طویل عرصے سے  علیل تھے، گزشتہ دنوں ان کی طبعیت بگڑ گئی، انھیں اسپتال پہنچایا گیا، مگر  طبیعت نہیں سنبھل سکی، جس کے بعد وہ خالق حقیقی سے جا ملے.

ان کا شمار جعفریہ کے ممتاز اسکالرز میں ہوتا تھا. ان کے انتقال پر زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے حلقوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے.

ان کی نماز جنازہ میں گورنرسندھ سمیت سیاسی اور مذہبی رہنماؤں نے شرکت کی،  ان کی تدفین چاکیواڑہ علی باغ قبرستان میں کی جائےگی۔

وزیر اعظم کا اظہار تعزیت

وزیر اعظم عمران خان نے علامہ عباس کمیلی کےانتقال پر دکھ کا اظہار  کرتے ہوئے کہا کہ علامہ عباس کمیلی اتحادبین المسلمین،فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی ایک مضبوط آواز تھے۔ْ اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دےاورسوگواران کوصبرعطافرمائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں