اشتہار

سگریٹ پرہیلتھ ٹیکس کے نفاذ کی حتمی منظوری، بابرعطا کی تصدیق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے سگریٹ اور کاربونیٹڈ ڈرنکس پر بھاری ہیلتھ ٹیکس عائد کرنے کی منظوری دے دی ہے، حکومت کا کہنا ہے کہ موت کے سوداگروں کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے عنقریب آنے والے بجٹ میں سگریٹ پر ہیلتھ ٹیکس کے نفاذ کی حتمی منظوری دے دی ہے ۔ اتوار کو وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد تمباکو نوشی بابر عطا نے تصدیق کر دی ۔

ذرائع کے مطابق بیس سگریٹ والے پیکٹ پر 10 روپے ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ کاربونیٹد ڈرنکس پر بھی ٹیکس عائد کرنے کی منظوری دے دی گئی ،250 ملی لیٹر کی کاربونیٹڈ ڈرنک کی ایک بوتل پر ایک روپیہ ہیلتھ ٹیکس عائد کیا جائے گا ،

- Advertisement -

بابر عطا کا کہنا ہے کہ بجٹ میں ہیلتھ ٹیکس کا باضابطہ اعلان ہو گا ،حاصل ہو نے والا ٹیکس صحت کارڈ کے زریعے غریبوں پر خرچ ہو گا ۔ وزیر اعظم کے فوکل پرسن بابر عطا کے مطابق تاریخ میں پہلی بار تمباکو نوشی کی حوصلہ شکنی کے لئے ٹیکس لگانے جارہے ہیں ، اس ٹیکس سے 40 سے پچاس ارب کی وسائل حاصل ہوں گے ۔

بابر عطا ءنے مزید کہاکہ تاریخ میں پہلے بار اس قدر جرات مندانہ فیصلہ کیا گیا ،موت کے سوداگروں کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل حکومت نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ اسلام آباد میں بڑی عمارات میں سگریٹ نوشی کو ممنوع کیا جائے اور اس قانون کواسلام آباد کی یونیورسٹی اور کالجز میں بھی لاگو کروائیں گے۔

چندر وز قبل وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے انسدادِ سگریٹ نوشی بابر عطا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پرٹیکس فنانس بل میں شامل کیاجائے گا ، پاکستان میں اموات کی سب سےبڑی وجہ تمباکو نوشی ہے، ایک لاکھ60 ہزار لوگ تمباکو کے استعمال کے باعث لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں