جمعرات, جنوری 9, 2025
اشتہار

وزیر اعظم بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں، عوام مولانا کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے: علی امین گنڈاپور

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور نے مولانا فضل الرحمان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں، عوام مولانا فضل الرحمان کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین کا کہنا ہے کہ حکومت دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم کا بھی نفاذ کر رہی ہے، فضل الرحمان کرپٹ افراد کی حمایت کر کے کس اسلام کا ثبوت دے رہے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان ذاتی مفاد اور پیسوں کے لیے کرپٹ عناصر کی ڈھال بنتے ہیں، وہ بچوں کو استعمال کر کے پیسا کھانا چاہ رہے ہیں، لیکن تحریک انصاف کی حکومت ایسا نہیں ہونے دے گی۔

- Advertisement -

علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ عوام مولانا فضل الرحمان کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے، وزیر اعظم پاکستان کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہمیں عمران خان کا ساتھ دے کر پاکستان کو بچانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان کا ہم سے زیادہ وفادار اور خیر خواہ کوئی نہیں ہوسکتا، مولانا فضل الرحمان

انھوں نے کہا کہ فضل الرحمان کی جس حلقے سے ضمانت ضبط ہوئی وہاں چیلنج دیتا ہوں، ان کو پتا چل جائے گا کہ عوام پی ٹی آئی سے تنگ ہے یا نہیں۔

خیال رہے کہ آج ڈی آئی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ ہم سے زیادہ ملک کا وفادار اور خیر خواہ کوئی نہیں ہو سکتا، جعل سازی اور دھاندلی سے بنائی گئی حکومت کو گھر بھیج دینا چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں