بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

عدالتوں کا احترام کرتے ہیں لیکن پیپلز پارٹی کے ساتھ انصاف ہمیشہ یک طرفہ ہوتا ہے: یوسف رضا گیلانی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ انصاف ہمیشہ یک طرفہ ہوتا ہے، ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف گیلانی نے کہا کہ ہم آئین اور قانون کے مطابق صورت حال کا مقابلہ کریں گے، ہمارے ساتھ انصاف ہمیشہ یک طرفہ ہوا کرتا ہے۔

دریں اثنا، پی پی رہنماؤں نے سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کے بعد میڈیا سے گفتگو کی۔ سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ آصف زرداری کا کوئی جعلی اکاؤنٹ نہیں۔

لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے خود عزت کے ساتھ گرفتاری دی ہے، ہم نے ہمیشہ قانون کی پاس داری کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  جعلی اکاؤنٹس کیس ، نیب نے سابق صدر آصف زرداری کو گرفتار کرلیا

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے بھی کہا کہ ہمیشہ ہمارے کیسز سندھ سے پنجاب میں لائے جاتے رہے ہیں، لیکن ہمیں کوئی ڈر خوف نہیں، آصف زرداری نے خود گرفتاری دی۔

پی پی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ آصف زرداری کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ نیب ٹیم نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کو گرفتار کر لیا ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے آصف زرداری کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں