بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

جھارکھنڈ بس حادثے میں 11 افراد ہلاک، 22 زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں بس حادثے میں تین خواتین اور ایک بچے سمیت 11 افراد ہلاک جبکہ 22 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حادثہ ریاست جھار کھنڈ کے ضلع ہزاری باغ میں اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر بس سامنے سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی حادثے میں 9 افراد موقع پر ہلاک جبکہ دو افراد اسپتال جاتے ہوئے چل بسے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس حادثے میں بائیس افراد بھی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد دینے کے لیے قریبی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

دوسری جانب جھاڑکھنڈ کے وزیراعلیٰ نے بس حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

یاد رہے کہ 24 نومبر کو بھارتی ریاست کرناٹکا میں مسافربس نہر میں گرنے سے اسکول کے بچوں اور خواتین سمیت 21 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

اس سے قبل 3 مئی 2018 کو بھارتی ریاست بہار میں مظفرپور سے نئی دہلی جانے والی بس کھائی میں گرنے کے بعد آگ لگنے کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں