اشتہار

دبئی، دفتر میں‌ جعلی رسید جمع کرانے والے مصری شہری کو ایک سال قید

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: لیگل فرم میں کام کرنے والے ملازم کو اپنے دفتر میں جعلی بل جمع کرانا مہنگا پڑ گیا۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق قانونی معاونت فراہم کرنے والی کمپنی میں کام کرنے والے غیر ملکی مصری ملازم نے مالک سے رقم حاصل کرنے کے لیے 145،000 ہزار درہم سے زائد رقم کی جعلی رسید جمع کرائی۔

ملازم نے دعویٰ کیا تھا کہ اُس نے 1لاکھ 45 ہزار 420 درہم عدالتی فیس جمع کرائی جو کمپنی کو اُسے ادا کرنا ہوگی البتہ مالک نے شک کی بنیاد پر ملازم کے خلاف مقدمہ درج کرایا جس کے بعد اُسے پولیس نے حراست میں لے کر عدالت میں پیش کیا۔

- Advertisement -

ملزم نے دورانِ سماعت اپنے جرم کا اعتراف کیا اور بتایا کہ اُس نے جعلی رسید جمع کرا کے رقم حاصل کرنے کی کوشش کی کیونکہ وہ یہ پیسے گھر بھیجنا چاہتا تھا۔عدالت نے اعتراف کے بعد چوالیس سالہ مصری شہری کو دعویٰ کی گئی رقم مالک کو دینے اور 1 برس قید کی سزا سنائی۔

مزید پڑھیں: پاکستانی شہری انسانی اسمگلنگ کے جرم میں 15 برس قید

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے فروری اور ستمبر 2017 کے درمیان میں پیش آنے والے واقعے کا فیصلہ ایک روز قبل سنایا، ملزم کاروباری شراکت دار بھی تھا۔

ملزم کی ہوشیاری کیسے پکڑی گئی؟

رپورٹ کے مطابق ایک برس قبل جیل سے رہا ہونے والے دو ملزمان نے مذکورہ رقم ادا کی تھی جس کا مقدمہ اسی کمپنی نے لڑا تھا، مالک کے پاس اس پرچی کی نقل تھی جیسے ہی یہ پرچہ اُس کے ہاتھ میں آیا مالک نے اس کی تصدیق کے لیے پرانا ریکارڈ چیک کیا تو اسی دوران بھید کھلا کہ پرانی پرچی کو نئی تاریخ پر بنایا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں