اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا میرے لئے اپنی قوم اورملک سے بڑھ کر کچھ نہیں جبکہ بابر اعوان نے گزشتہ رات قوم سےخطاب کی تعریف کرتے ہوئے امیدکی کرن قرار دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے بابر اعوان نے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور حکومت کا پہلا کامیاب اور متوازن بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دی، بابر اعوان نے گزشتہ رات قوم سےخطاب کی تعریف کرتے ہوئے اسے امیدکی کرن قرار دیا۔
بابراعوان کا کہنا تھا وزیراعظم کےخطاب نےعوام کےدلوں پرگہرااثر چھوڑا، عوام کویقین ہوچکاہےتبدیلی کاسفرتیزی سےجاری ہے، اہم قومی معاملات پر عوام کو اعتماد میں لینا بہترین روایت ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا میرے لئے اپنی قوم اورملک سےبڑھ کرکچھ نہیں، چاہتا ہوں عوام ترقی کے اس سفر میں بھرپور ساتھ دیں۔
عمران خان کا کہنا تھا عوام کومعلوم ہوناچاہیےملک کوکس قدربےدردی سےلوٹاگیا، اس ملک کو اوپر اٹھانا ہے تو سب کو مل کر کوشش کرنا ہوگی، احتساب کا عمل مضبوط اور قانون پر عملداری یقینی بنانا ہوگی۔
گذشتہ روز وزیراعظم نے بجٹ کے بعد قوم سے خطاب میں دس سال میں قرضہ چھ ہزارارب روپےسے تیس ہزار ارب روپےہونے پر تحقیقات کیلئے اپنی سربراہی میں اعلیٰ اختیاراتی کمیشن بنانےکااعلان کرتے ہوئے کہا تھا اس کمشین کے ذریعے پتہ لگائیں گےکہ دس سال میں چوبیس ہزارارب روپےکا قرضہ کیسے چڑھا، اس کمیشن میں ایف آئی اے،آئی بی،آئی ایس آئی ، ایف بی آر اور ایس ای سی پی کے نمائندے شامل ہوں گے۔
مزید پڑھیں : دس سال میں قرضہ 24 ہزار ارب تک کیسے پہنچا؟ وزیر اعظم کا اعلیٰ سطح کا کمیشن بنانے کا اعلان
عمران خان کا شریف خاندان اورزرداری فیملی کی کرپشن سے متعلق کہنا تھا شہبازشریف کی فیملی نےچھبیس ملین ڈالرکی منی لانڈرنگ کی اور زرداری فیملی کی ایک سوارب روپےکی منی لانڈرنگ سامنےآئی، ائیرپورٹ سےپکڑجانےوالی خاتون سےپانچ لاکھ ڈالرملے،وہ خاتون پچہتردفعہ ملک سےباہرگئی۔ یہ دونوں ڈاکو پہلے ایک دوسرےکوکرپٹ کہتےتھے،آج اکھٹےہوگئےہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کوئی بلیک میل کرنے کی کوشش نہ کرے، حکومت تو بہت چھوٹی چیز ہے، میری جان بھی چلی جائے تو چوروں اور ڈاکوؤں کو نہیں چھوڑوں گا، میں نے قوم سے وعدہ کیا ہے، کسی کرپٹ کو نہیں چھوڑوں گا، آج جو بڑے بڑے لوگ جیلوں میں ہیں یہ ہے تبدیلی۔