اشتہار

فرانسیسی شہری پر تشدد : سعودی ولی عہد کی بہن کے خلاف فرانس میں مقدمہ

اشتہار

حیرت انگیز

برلن : سعودی ولی عہد کی بہن حسا بنت سلمان کے خلاف فرانس میں مقدمے کی سماعت اگلے ماہ ہو گی، 2018 میں فرانسیسی شہری پر تشدد کے  الزام پر سعودی شہزادی کے انٹرنیشنل وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی بیٹی اورر سعودی ولی عہد کی بہن حسا بنت سلمان کے خلاف فرانس میں مقدمے کی سماعت اگلے ماہ ہو گی، سعودی شہزادی کے خلاف اپنے باڈی گارڈ سے فرانسیسی شہری پر تشدد کرانے کے الزامات ہیں۔

- Advertisement -

سعودی شہزادی حسا بنت سلمان کے خلاف مقدمہ ان کی عدم موجودگی میں چلایا جائے گا،

یاد رہے سعودی شہزادی کے خلاف مقدمہ ستمبر 2016ءمیں درج کیا گیا تھا اور مئی 2018 میں سعودی شہزادی کے انٹرنیشنل وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے تھے۔

خیال رہے ستمبر 2016 میں سعودی شہزادی نے پیرس میں واقع ایون فوچ میں تعیمر عالی شان اپارٹمنٹ کی تزئین وآرائش کے دوران مبینہ متاثرہ شخص کی خدمات حاصل کی تھیں اور شہزادی کا مؤقف تھا کہ مذکورہ شخص کمرے کی تصاویر کھینچ رہے تھے تاکہ میڈیا کو تصاویر بیچ سکیں۔

مذکورہ شخص نے شہزادی پر الزام عائد کیا تھا کہ انھوں نے باڈی گارڈ کو تشدد کرنے کا حکم دیا تھاجبکہ واقعے کے فوری بعد شہزادی نے فرانس چھوڑ دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں