اشتہار

برطانیہ کا جولین اسانج کو امریکا کے حوالے کرنے کا فیصلہ، درخواست پر دستخط

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید نے وکی لیکس کے شریک بانی جولین اسانج کو امریکا کے حوالے کرنے کی درخواست پر دستخط کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیر داخلہ نے جولین اسانج کو امریکا کے حوالے کرنے کی درخواست پر دستخط کردیئے۔ غیرملکی میڈیا کو انٹرویوی دیتے ہوئے برطانوی وزیرداخلہ ساجد جاوید نے کہا کہ جولین اسانج اس وقت جیل میں قید ہیں، امریکا کی جانب سے ان کی حوالگی کی درخواست (آج) 14 جون کو عدالت میں پیش کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے ان کی حوالگی کے احکامات پر گزشتہ روز دستخط کردیئے تھے جنہیں آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

- Advertisement -

برطانوی وزیر داخلہ نے کہا کہ حتمی فیصلہ عدالت کا ہے لیکن اس میں ہوم سیکریٹری کا بھی اہم کردار ہے، میں ہمیشہ انصاف ہوتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ان کی حوالگی کی قانونی درخواست ملی ہے اس لیے میں نے اس پر دستخط کیے لیکن حتمی فیصلہ عدالت کرے گی۔

امریکا کی درخواست پر جولین اسانج گزشتہ ماہ طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش نہیں ہوسکے تھے جہاں سماعت ان کی طبی صورت حال کی وجہ سے بیل مارش جیل میں سماعت ہونے کے امکانات بھی ہیں۔

بیرون ملک حوالگی سے متعلق وکیل تھامس گارنر نے کہا کہ امریکا کی درخواست پر ساجد جاوید کے دستخط حوالگی کے عمل کے آغاز کےلئے ایک اہم لیکن طریقہ پر مبنی اقدام ہے۔

ضمانت کی خلاف ورزی پر جولین اسانج کو 50 ہفتے قید کی سزا

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے عدالت کی جانب سے حوالگی کےلئے ابتدائی شیڈول ترتیب دینے کی توقع کرتا ہوں، مجسٹریٹ کی عدالت میں سماعت سے پہلے ہی کئی ماہ ہوچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں