کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی گرمی کی شدت برقرار رہے گی، درجہ حرارت 40 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دن گزرنے کے ساتھ درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہوگا، ہوا میں نمی کا تناسب53 فیصد ہے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ شہر کےتمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے، ڈاکٹروں اورپیرامیڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کی جا چکی ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق تمام اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک سینٹرقائم کیے گئے ہیں، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔
ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ سروسزسندھ مسعود احمد سولنگی کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر پرعمل کیا جائے، ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل اسٹاف حاضری یقینی بنائیں، 24 گھنٹے ایمرجنسی سہولیات کے انتظامات مکمل رکھے جائیں۔
سمندری طوفان ’وایو‘ کے اثرات، کراچی میں پارہ 41 ڈگری تک پہنچ گیا
طبی ماہرین کے مطابق گرم موسم میں پانی کا استعمال زیادہ کریں، غیرضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز گریں۔
یاد رہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز شہر قائد میں درجہ حرارت 41 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔