لاہور : گرو ارجن دیو کی شہیدی کی رسومات ادا کرنے کے لئے بھارت نے سکھ یاتری کو پاکستان جانے سے روک دیا، جس پر پاکستان گردوارہ پربندھک کمیٹی نے بھارتی سکھوں سےاحتجاج کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار ہے، بھارت نے گرو ارجن دیو کی شہیدی کی رسومات ادا کرنے کے لئے سکھ یاتریوں کو لینے آنے والی پاکستانی ٹرین کو اٹاری جانے کی اجازت دینے سے انکارکر دیا ہے۔
ٹرین کےذریعے 146سکھ یاتریوں نے پانچویں گرو ارجن سنگھ کی شہیدی رسومات کی ادائیگی کے لئے لاہور آنا تھا، جس کے بعد انہوں نے پنجہ صاحب، ننکانہ صاحب، کرتار پوراور ایمن آباد کے گردواروں پر بھی حاضری دینی تھی۔
گردوارہ پربندھک کمیٹی پاکستان کے سربراہ تارا سنگھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عبادت سے روکنا بھارتی حکومت کا اچھا فیصلہ نہیں ہے۔
گردوارہ پربندھک کمیٹی پاکستان کے رکن بھشن سنگھ نے بھارتی سکھوں سے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کا مطالبہ کر دیا۔
سردارتارہ سنگھ نے کہا ٹرین کےذریعے 146سکھ یاتریوں نے پانچویں گرو ارجن سنگھ کی شہیدی رسومات کی ادائیگی کے لئے لاہور آنا تھا، جس کے بعد انہوں نے پنجہ صاحب، ننکانہ صاحب، کرتار پوراور ایمن آباد کے گردواروں پر بھی حاضری دینی تھی۔
دوسری جانب واہگہ ریلوے اسٹیشن پر سکھ یاتریوں کے لیے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ، گروارجن دیوکی تقریب کے لئے بھارت سےسکھ یاتری براستہ واہگہ ریلوےاسٹیشن لاہورآئیں گے۔
متروکہ وقف املاک بورڈ کے عہدیداران سکھ یاتریوں کا استقبال کریں گے، سکھ یاتریوں کیلئے واہگہ بارڈر ریلوےاسٹیشن پر کھانے کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔