پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

وزیراعظم عمران خان نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 17 جون کو طلب کرلیا، اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ شریک ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 17 جون کو ہوگا۔

اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ اور وفاقی کابینہ کے بعض ارکان شریک ہوں گے۔ اجلاس میں 2016 اور2017 کی سالانہ رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔

- Advertisement -

مشترکہ کونسل کے اجلاس میں صوبائی حکومتوں کے مختلف معاملات پربھی غور ہوگا، ای او بی آئی اورورکرز ویلفیئر فنڈ صوبوں کی منتقلی پرکمیٹی کی رپورٹ زیربحث آئے گی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں مشترکہ مفادات کونسل کےاجلاسوں میں لیے گئے فیصلوں پرعمل کا جائزہ لیا جائے گا اور اہم قومی معاملات پر بھی بات کی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس آج طلب کرلیا

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں ، ترجمانوں کا اجلاس آج بنی گالہ میں ہوگا۔ اجلاس میں سیاسی صورت حال پر مشاورت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان موجودہ صورت حال میں پارٹی بیانیے سے متعلق آگاہ کریں گے، وفاق، پنجاب میں بجٹ سے متعلق آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں