بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

تیراغم میراغم ایک ہی ہے صنم، فیاض چوہان کا بلاول اورمریم کی ملاقات پر تبصرہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بلاول اورمریم کی ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تیراغم میراغم ایک ہی ہے صنم، دونوں ابوبچاؤ مہم پرنکلے ہیں، یہ چاہتے ہیں ابو بچانے میں عوام ہمارا ساتھ دیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مریم نواز کی بلاول بھٹو کو جاتی امرا آنے کی دعوت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا بلاول اورمریم نوازکی ملاقات پرایک ہی تبصرہ کروں گا، تبصرہ یہ ہےکہ تیراغم میراغم ایک ہی ہے صنم، یہ دونوں ایک ہی مہم ابو بچاؤ مہم پر نکلے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا یہ چاہتےہیں ابو بچانے میں عوام ہماری مدد کریں اور ساتھ دیں، ابوبچانے کے ساتھ ساتھ کرپشن کا مال بھی بچانا چاہتے ہیں۔

سابق وزیراطلاعات پنجاب نے کہا مریم کہتی تھیں عمران خان کوووٹ زرداری کےکھاتےمیں جائے گا ، آج پوچھتا ہوں یہ کس منہ سےایک دوسرے کیساتھ بیٹھ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا مہنگائی کی آگ ن لیگ اورپی پی کی لگائی ہوئی ہے، ان دونوں جماعتوں کی مہنگائی کی آگ ہم بجھارہےہیں، مداری بھی ڈگڈگی بجاکران سےزیادہ لوگ جمع کرلیتاہے، لکشمی چوک اورراجہ بازار ڈگڈگی والا ان سے زیادہ لوگ جمع کرلیتا ہے۔

خیال رہے پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلیفون کر کے جاتی امرا آنے کی دعوت دی، جسے انہوں نے قبول کر لیا ہے۔

پی پی پی چئیرمین کل اتوار کو دوپہر ڈیڑھ بجے رائیونڈ جائیں گے، اس موقع پر دونوں جانب سے چند قریبی رفقاء بھی شریک ہوں گے۔ دونوں رہنماؤں کی وفود کی سطح کے علاوہ ون آن ون ملاقات بھی متوقع ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں