مانچسٹر: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ٹیم کا مورال بلند ہے، اچھی کارکردگی دکھا کر میچ جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ورلڈکپ کے اہم ٹاکرے سے قبل خوب پریکٹس کی، شاہینوں نے اپنے پنجے تیز کیے اور تربیتی کیمپ کے بعد میچ کے حوالے سے تاثرات پیش کیے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کل اہم میچ ہے،ٹیم کامورال بہت بلند ہے، ہم اچھی کارکردگی سےمیچ جیتنےکی بھرپورکوشش کریں گے۔
آل راؤنڈر محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ہم سب تیار ہیں،انشااللہ قومی ٹیم میچ جیتےگی، فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ اب تک فارم اچھی جارہی ہے کل مزید اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔
مزید پڑھیں: پاک بھارت میچ: سیاستدانوں کی قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات
فخر زمان کا کہنا تھا کہ کل کےمیچ میں بہترین کارکردگی دکھانےکی کوشش کروں گا جبکہ شعیب ملک کا کہنا تھا کہ بھارت کےخلاف میچ میں کسی قسم کاپریشرنہیں لےرہا۔ نوجوان آل راؤنڈر حسن علی کا کہنا تھا کہ بہت بڑامیچ ہے، اہم مقابلےکےلئےپرجوش ہوں اور بھرپور کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔
قبل ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ ’’کل کا میچ تمام کھلاڑیوں کے لیے اہم ہے، جو کارکردگی دکھائے گا شائقین اُسے یاد رکھیں گے’’۔