اسلام آباد: معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا بجٹ پاکستان اور اس کے عوام کے لیے ہے، اپوزیشن بجٹ پرسیاست کر کے آئین کا راستہ روک رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان سماجی رابطے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں میں کہا بجٹ پاکستان اور اس کے عوام کے لیے ہے، بجٹ کی منظوری آئینی تقاضہ اور ملکی ضرورت ہے، اپوزیشن اس پر سیاست کر کے آئین کا راستہ روک رہی ہے۔
بجٹ پاکستان اور اس کے عوام کے لیے ہے۔اس کی منظوری آئینی تقاضہ اور ملکی ضرورت ہے۔اپوزیشن اس پر سیاست کر کے آئین کا راستہ روک رہی ہے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) June 17, 2019
فردوس عاشق اعوان کا ایک اور ٹوئٹ میں کہنا تھا ملکی گورننس اور اداروں کی ورکنگ بجٹ کی منظوری سے جڑی ہوئی ہے۔پارلیمان کا چلنا اور اپوزیشن کی تنخواہیں بھی بجٹ کی منظوری سے آتی ہیں، ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کرنے والے کیا عوام کو مزید تباہ حال کرنا چاہتے ہیں ؟
ملکی گورننس اور اداروں کی ورکنگ بجٹ کی منظوری سے جڑی ہوئی ہے۔پارلیمان کا چلنا اور اپوزیشن کی تنخواہیں بھی بجٹ کی منظوری سے آتی ہیں۔ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کرنے والے کیا عوام کو مزید تباہ حال کرنا چاہتے ہیں ؟
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) June 17, 2019
یاد رہے گذشتہ روز مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات میں بجٹ کو منظوری سے روکنے پر بھی اتفاق کرلیاتھا اور کہا تھا بجٹ عوام دشمن ہے، کسی صورت منظور نہیں ہونا چاہیے۔
ملاقات میں حکومت کے خلاف پارلیمان کے اندار اور باہر جدوجہد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔