اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومتی ارکان نے اپوزیشن کےاتحادکو مستردکر دیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے بجٹ سیکشن سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بجٹ منظوری روک کر اپوزیشن کیا پیغام دینا چاہتی ہے۔
وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑی تو وزیراعظم پارلیمنٹ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ جنگ کاطبل بچ چکا ہے۔
وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ پی ٹی آئی سے رابطے میں موجود لوگ بہتر فیصلہ کرسکتے ہیں، درمیانی راستہ نکل سکتاہے، اپوزیشن ضابطہ اخلاق کی پاس داری کرے۔
انھوں نے کہا کہ ن لیگ اورپی پی ایک دوسرےکو چورکہتے تھے، آصف زرداری اور نوازشریف اپنے ہی کیسزمیں جیل میں ہیں، بجٹ منظوری روکنے سے زیادہ مشکل اور مصیبت میں پھنس جائیں گے۔
مزید پڑھیں: بجٹ کی منظوری ، وزیر اعظم عمران خان نے خود ہی محاذ سنبھال لیا
خیال رہے کہ بجٹ کی منظوری کا محاذ وزیر اعظم نے خود سنبھال لیا ہے۔ واضح کیا ہے کہ وہ بلیک میل نہیں ہوں گے اور ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔
بجٹ کی منظوری کے چیلنیج سے نمٹنے کے لیے وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے اور اپنے چیمبر میں وزراء اور پارٹی رہنماؤں سے صلاح مشورے کیے، جبکہ وزیراعظم سے حکومتی سینیٹرز نے بھی ملاقات کی۔