جمعہ, نومبر 8, 2024
اشتہار

جعلی اکاؤنٹس کیس، نیب راولپنڈی کی ایک اور کارروائی، 3 ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب راولپنڈی نے ایک اور کارروائی کرتے ہوئے مزید 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس میں اہم پیش رفت ہوئی نیب راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے مزید تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار افراد میں فنانس منیجر شوگر ملز ٹنڈو کاظم علی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملزم پر اومنی گروپ سے مل کر 846 ملین روپے کی خوردبرد کا الزام ہے، ملزمان فیصل اور امان اللہ بھی گرفتار ہونے والوں میں شامل ہیں۔

- Advertisement -

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم فیصل ندیم چیمبر شوگر مل کا فنانس منیجر ہے، ملزم نے 4 کروڑ روپے جعلی دستاویزات کے ذریعے سندھ حکومت سے وصول کیے۔

ملزم فیصل ندیم نے جعلی کاغذات پر اربوں روپے کا قرض بھی لیا، ملزم فیصل ندیم نے سندھ حکومت کو 27 ملین روپے کا نقصان پہنچایا۔

مزید پڑھیں: جعلی اکاؤنٹس کیس : سندھ حکومت کےاعلیٰ افسر سجاد عباسی گرفتار

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ تیسرا ملزم امان اللہ کھوسکی شوگر مل کا فنانس منیجر ہے، ملزم نے جعلی فرم بنا کر سندھ حکومت سے 2 کروڑ روپے کی سبسڈی لی۔

ملزم نے کسانوں کے 18 ملین روپے بھی ڈیفالت کیے، ملزم نے 9 ملازمین کے نام پر جعلی اکاؤنٹس بنا کر 20 ملین کا نقصان پہنچایا۔

گرفتار تینوں ملزمان کے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے وارنٹ جاری کیے تھے، تینوں ملزمان کو کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں