جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

فلم دی ہوبٹ نے باکس آفس پر دھوم مچادی

اشتہار

حیرت انگیز

ہالی ووڈ باکس آفس پر جادوئی بونوں کا راج ہے، فلم دی ہوبٹ نے دوسرے ہفتے بھی اجارہ داری قائم رکھی ہے۔

ہالی ووڈ کی فلمی دنیا پر چھوٹے چھوٹے بونوں کا راج ہے، یہ بونے خطرناک پہاڑی علاقے میں خزانے کی تلاش میں نکلتے ہیں، ان کے راستے میں سماگ نام کا ڈریگن مشکلات کھڑی کردیتا ہے، چھوٹے سے قد کے بونے دیوہیکل آگ برساتے ڈریگن سے مقابلہ کرتے ہیں، ان کی یہی جرات شائقین فلم کو بے حد پسند آئی اور فلم نے دوسرے ہفتے بھی لگاتار تہتر ملین ڈالرز کا شاندار بزنس کرکے باکس آفس پر حکمرانی قائم رکھی۔

برطانوی مصنف جے آر ٹولکن کے ناول سے ماخوذ فلم دی ہوبٹ آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایتکار پیٹر رابرٹ جیکسن کی پیشکش ہے، اس ہفتے باکس آفس پر دوسری پوزیشن حاصل کی، کارٹون فلم فروزن نے دوسرے ہفتے بائیس ملین ڈالرز کا بزنس کیا، فلم کی کہانی دو بہنوں کے گرد گھومتی ہے، بڑی بہن اپنے جادوئی طاقت کے زعم میں اپنی سلطنت کو برف میں ڈھانپ دیتی ہے اور کہیں چھپ جاتی ہے۔

- Advertisement -

اپنی وادی کو جادو سے آزاد کروانے کے لئے چھوٹی بہن بڑی بہن کی تلاش میں ماری ماری پھرتی ہے، فلم نے دوسرے ہفتے بائیس ملین ڈالرز کے بزنس کے بعد ٹوٹل ایک سو باسٹھ ملین ڈالرز کا بزنس کرلیا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں