بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

ترکی: تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 13 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

انقرہ: ترکی کے مغربی ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی جس کے باعث 13 افراد ہلاک جبکہ متعدد لاپتہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کشتی ڈوبنے کا واقعہ ترکی کے مغربی ساحل کے قریب پیش آیا، جبکہ ترک کوسٹ گارڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کئی مہاجرین کو باحفاظت بچا لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پیش آنے والے اس واقعے کے بعد 31 افراد کو بچا لیا گیا، جبکہ کشتی میں عورتوں سمیت بچے بھی سوار تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بودرم کے علاقے میں ڈوبنے والی اس کشتی کے مسافروں کی تلاش کا عمل جاری ہے اور اب تک دو افراد کی لاشیں سمندر سے نکالی جا چکی ہیں۔

اس سے قبل بھی کشتی غرقابی کے واقعات پیش آچکے ہیں، یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن ترکی سے بذریعہ کشتی غیر قانونی طور پر یونانی جزائر تک پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔

لیبیا: تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، درجنوں مہاجرین ہلاک

خیال رہے کہ گذشتہ سال جولائی میں یورپ جانے کی خواہش لیے مہاجرین اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے، بحیرہ روم میں کشتی ڈوبنے سے 16 افراد ہلاک جبکہ متعدد لاپتہ ہوگئے تھے۔

قبل ازیں 2015 میں غیر قانونی طور پر یورپ میں داخل ہونے کی کوشش میں سترہ سو سے زائد تارکین وطن بحیرہ روم میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے تھے جبکہ اسی سال ہی اٹلی کے کوسٹ گارڈز نے ایک بڑا ریسکیو آپریشن کر کے ہزاروں مہاجرین کو ڈوبنے سے بچایا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں