منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

اسحاق ڈار کو برطانوی مجسٹریٹ کے سامنے جلد پیش کیا جائے گا: شہزاد اکبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے انکشاف کیا ہے کہ اسحاق ڈار کی واپسی کے لیے برطانیہ کے ساتھ ایم او یو ہو چکا ہے، وہ جلد آ جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار کو وطن واپس لانے کے لیے برطانیہ کے ساتھ معاہدہ ہو گیا ہے، وزیر اعظم عمران خان کے مشیر کا کہنا ہے کہ تحویل مجرمان کے معاہدے پر دستخط ہونے باقی ہیں۔

شہزاد اکبر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم او یو پر سائن ہونے کے بعد سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو برطانوی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا اور یہ جلد ہوگا۔

انھوں نے کا کہ 2018 سے 2018 تک دس سال میں ملک کا قرضہ 24 ہزار ارب روپے بڑھا، وفاقی کابینہ کے سامنے انکوائری کمیشن کے قیام کا معاملہ رکھا گیا، یہ قرضہ کیسے بڑھا یہ انکوائری کمیشن نے پتا لگانا ہے، کابینہ نے کمیشن آف انکوائری کی منظوری دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  اسحاق ڈار کی پاکستان حوالگی کے ایم او یو پر دستخط ہوگئے

شہزاد اکبر نے کہا کہ ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر انکوائری کمیشن کے سربراہ ہوں گے، کمیشن کے سربراہ کو کمیشن کے اندر کسی کو بھی ممبر لینے کا اختیار ہوگا، وجوہ کا پتا لگایا جائے گا کہ جو قرض جس مقصد کے لیے لیا گیا کیا وہ صحیح خرچ ہوا۔

مشیر برائے احتساب نے بتایا کہ کمیشن آف انکوائری کا نوٹیفکیشن کل تک جاری ہو جائے گا، کمیشن 6 ماہ میں کام مکمل کرے گا، ہر ماہ حکومت کو پیش رفت کی رپورٹ دے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں