بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس : گندم کی برآمد کے لئے خصوصی کمیٹی تشکیل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم کی برآمد کے لئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی، اجلاس میں انڈسٹریل سپورٹ پیکج کے معاملات سے متعلق کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملک میں گندم کی ضروریات کاجائزہ لیا گیا۔

اس حوالے سے وزارت خزانہ کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ گندم کا کروڑ80لاکھ ٹن کا ذخیرہ موجود ہے جبکہ ملک میں گندم کی طلب دو کروڑ58لاکھ 40ہزار ٹن ہے، گندم کی برآمد سے متعلق فیصلے کے لئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی۔

مذکورہ کمیٹی گندم کی برآمد سے متعلق تجاویز فراہم کرے گی، وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں پاور ڈویژن کی جانب سے کمیٹی کو پاور سیکٹر کے مالی معاملات پر بریفنگ دی گئی۔

اس کے علاوہ اجلاس میں صنعتی شعبے کی سبسڈی کو ڈسکوز پر واجب الادا قرضوں میں ایڈجسٹ کرنے اور انڈسٹریل سپورٹ پیکج کے معاملات سے متعلق کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

کمیٹی میں پاور ڈویژن اور وزارت خزانہ کے حکام شامل ہوں گے، کمیٹی کو کےالیکٹرک کے30ارب کے کلیم پر نظرثانی اور تجاویز دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ آزاد کشمیر پر بجلی کی سبسڈی کی مد میں واجب الادا رقم کا تنازع حل کرلیا گیا ہے، تنازع کو آزاد کشمیر حکومت پر مالی بوجھ ڈالے بغیرحل کیا گیا ہے۔

اجلاس میں بحری جہازوں کی درآمد پرٹیکس کم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا، یہ فیصلہ وزارت پورٹ اینڈ شپنگ کی درخواست پر کیا گیا، اس کے علاوہ اجلاس میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کےلئے سپلیمنٹری گرانٹس کی بھی منظوری دی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں