بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

برطانوی شاہی جوڑے کے پروٹوکول کی زد میں آکر بزرگ خاتون زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانوی شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے پروٹوکول کی زد میں آکر 80 سالہ بززگ خاتون شدید زخمی ہوگئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شہزادہ ولیم کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے ہمراہ تقریب میں شرکت کے لیے لندن سے ونڈسر جارہے تھے کہ ان کی حفاظت کے لیے موجود پروٹوکول میں کیمبرج پولیس ٹریفک کلیئر کرارہی تھی کہ حادثہ پیش آیا۔

آئرین نامی بزرگ خاتون پولیس کی موٹر سائیکل سے ٹکر کے باعث شدید زخمی ہوئیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق بزرگ خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے انہیں اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق بزرگ خاتون غلط سائیڈ سے آرہی تھی اور پولیس ٹریفک کلیئر کروارہی تھی جب یہ حادثہ پیش آیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ اس حادثے میں زخمی ہونے والی خاتون اور متاثرہ خاندان سے ہمیں ہمدردی ہے تاہم معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

مزید پڑھیں: شہزادہ فلپ ٹریفک حادثے میں بال بال بچ گئے

شاہی جوڑے نے بھی حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لیے ہمارے دل میں ہمدردی ہے، جب تک بزرگ خاتون مکمل طور پر ٹھیک نہیں ہوجاتیں ہم ان سے رابطے میں رہیں گے۔

واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں شہزادہ فلپ ٹریفک حادثے میں بال بال بچ گئے تھے، شہزادہ فلپ کی گاڑی مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گئی تھی۔

حادثے میں ان کی کار کوشدید نقصان پہنچا تھا لیکن خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہے، جبکہ دو خواتین اس حادثے میں معمولی زخمی ہوئی تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں