اسلام آباد: وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے انسداد پولیو مہم بابر بن عطا نے کہا ہے کہ پولیو مہم کی خصوصی مہم کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا جس کے دوران 67 اضلاع میں 95 لاکھ بچوں کو ویکسین پلائی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کےمعاون برائےانسدادپولیوبابربن عطا نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ ’’خصوصی انسدادپولیومہم کاپہلا مرحلہ مکمل ہوگیا، اس دوران 67اضلاع میں95لاکھ بچوں کوپولیوسےبچاؤکےقطرےپلائےگئے‘‘۔
انہوں نے بتایا کہ ’’ملک کےکسی بھی حصےسےتشددیابدتمیزی کی اطلاع نہیں ملی، لاہور، راولپنڈی، شمالی وزیرستان اور لکی مروت کے ڈپٹی کمشنرز کی کاردگری شاندار رہی اور انہوں نے متاثر بھی کیا‘‘۔
مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ سندھ کا پولیو ویکسین سے انکاری والدین پر مقدمہ درج کرانے کا حکم
بابر بن عطا کا کہنا تھا کہ چاروں ڈپٹی کمشنرز نے انکاری والدین کو قائل کیا اُن کا یہ اقدام لائقِ تحسین ہے، نئے پاکستان میں کسی بھی بچے کو زبردستی پولیو کے قطرے نہیں پلائے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پہلےمرحلےمیں رہ جانیوالےبچوں کیلئےدوسرامرحلہ کل سےشروع ہوگا، دوسرےمرحلےکےبہترین ڈپٹی کمشنرزکااعلان پیر کے روز کیا جائےگا۔
1st phase of June Polio round ends. 9.5M children vaccinated in 67 districts. Not a single refusal FIR or violence related incident reported. DC Lahore, R.Pindi, N.Waziristan & Lakki Marwat outshine others by giving 24 hrs onground leadership to teams. Catchup phase starts tomo. pic.twitter.com/48wVOE4qav
— Babar Atta (@babarbinatta) June 19, 2019
یاد رہے کہ ملک بھر میں تین روزہ پولیو مہم کا پہلا مرحلہ آج مکمل ہوگیا جس کے تحت مختلف علاقوں میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔