اشتہار

آواز اٹھاؤں گی، لڑوں گی، آخری حد تک جاؤں گی: مریم نواز

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ میں ظلم کے خلاف آواز اٹھاؤں گی، لڑوں گی، آخری حد تک جاؤں گی.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے میاں نواز شریف کی ضمانت منسوخی پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں کیا.

مریم نواز  نے کہا کہ عوام کےحقیقی نمائندے نواز شریف کو انصاف دلا کر رہوں گی، جیل میں ڈالنا ہے تو ڈال دو، قید کرنا ہے تو کر دو، تم ڈرتے ہو میں نہیں.

- Advertisement -

میاں نواز شریف کی صاحب زادی نے کہا کہ بہت جلد عوام کے سامنے آ جائے گا، نواز شریف کے ساتھ کون سا کھیل کھیلا گیا.

مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف ہی نہیں، ضمیرکے کتنے قیدی کال کوٹھریوں میں ہیں، قانون کی حکمرانی، اظہار رائے کا حق سب جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے.

مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی ضمانت پر رہائی کی درخواست مسترد کردی

مسلم لیگ کی نائب صدر نے کہا کہ صرف باپ کے لئے نہیں، زنجیروں میں جکڑے سب قیدیوں کے لئے لڑوں گی. مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ انشاا للہ یقین ہے، عوام کی عدالت نہ ناانصافی کرتی ہے، نہ دباؤ میں آتی ہے.

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت پر رہائی کی درخواست مسترد کردی ہے.

دو رکنی بنچ نے کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیراعظم کی درخواست ضمانت کی سماعت کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں