بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

امن کی کوششیں تسلیم، اقوام متحدہ نے پاکستان کو فیملی اسٹیشن قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اقوام متحدہ نے پاکستان میں امن کی کوششوں کو تسلیم کر لیا، بین الاقوامی امن کے لیے کام کرنے والے ادارے نے پاکستان کو فیملی اسٹیشن قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے جدوجہد کرنے والی بین الحکومتی تنظیم اقوام متحدہ نے پاکستان میں امن کی کوششوں کو آخر کار تسلیم کر لیا۔

بین الاقوامی ادارے کی جانب سے جاری ایک نوٹی فکیشن میں پاکستان کو اقوام متحدہ کے اہل کاروں کے لیے فیملی اسٹیشن ڈکلیئر کر دیا گیا۔

اقوام متحدہ کی جانب سے یہ فیصلہ پاکستان میں سیکورٹی صورتِ حال میں بہتری کے بعد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  اقوام متحدہ کا کانگومیں شہید پاکستانی فوجی کے لیے ایوارڈ

اقوام متحدہ کے فیصلے کے اثرات دیگر عالمی اداروں اور تنظیموں پر بھی آئیں گے، فیصلے سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی فضا بھی ہم وار ہوگی۔

یاد رہے کہ 27 مئی کو اقوام متحدہ نے حکومت کے ’کامیاب جوان پروگرام‘ کی کام یابی کے لیے مالی اور تکنیکی تعاون کی پیش کش کی تھی۔

اس سے دو دن قبل اقوام متحدہ نے کانگو میں شہید ہونے والے امن سپاہی نائیک محمد نعیم رضا کو ایوارڈ دیا، یہ ایوارڈ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے وصول کیا۔

پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان 6 دہائیوں سے یو این مشن میں فوجی دستے بھیجنے والے ممالک میں سر فہرست رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں