اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا وزیراعظم کوجاری الیکشن کمیشن کانوٹس تعجب سےکم نہیں، سندھ حکومت گھوٹکی میں انتخاب سے پہلے دھاندلیوں میں ملوث ہے، الیکشن کمیشن ان بےضابطگیوں پرکیوں خاموش ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے وزیراعظم کوجاری الیکشن کمیشن کانوٹس تعجب سےکم نہیں؟ وزیراعظم کابینہ کےسابق رکن کےانتقال پرتعزیت کیلئےگئےتھے، دورے میں نہ میڈیا سےگفتگوہوئی اور نہ روایتی سیاستدانوں کی طرح منصوبوں کےاعلانات نہیں کیےگئے۔
اپنی کابینہ کے سابق رکن اور ایم این اے علی محمد مہر کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کرنے پر وزیراعظم پاکستان کو جاری کردہ شوکاز نوٹس کسی تعجب سے کم نہیں؟ وزیراعظم نے وہاں میڈیا سے کوئی گفتگو کی نہ ہی روایتی سیاستدانوں کی طرح ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات کئے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) June 21, 2019
فردوس عاشق اعوان کا ایک اور ٹوئٹ میں کہنا تھا سندھ حکومت سرکاری وسائل کابےدریغ استعمال کررہی ہے، سندھ حکومت گھوٹکی میں انتخاب سے پہلے دھاندلیوں میں ملوث ہے، سندھ حکومت کےوزرا کی انتخابی مہم کیلئے باقاعدہ ڈیوٹیاں لگائی گئیں اور وزیراعلیٰ کی جانب سے نوکریوں، پیکج ومنصوبوں کے اعلان کیےگئے۔
دوسری جانب سندھ حکومت سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کرتے ہوئے انتخاب سے قبل دھاندلیوں میں ملوث ہے۔ سندھ حکومت کے وزراء کی انتخابی مہم کے لیے باقاعدہ ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔اس کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں نوکریاں وزیراعلی سندھ کی طرف سے پیکیج اور ترقیاتی منصوبوں کے اعلان کیے گئے
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) June 21, 2019
معاون خصوصی برائے اطلاعات نے مزید کہا سندھ حکومت کےوزراای سی قواعدکی دھجیاں اڑارہےہیں، پی پی امیدوارپولیس کےپروٹوکول میں انتخابی مہم چلارہےہیں، الیکشن کمیشن ان بےضابطگیوں پرکیوں خاموش ہے؟
ایک جانب سندھ حکومت کے وزراء الیکشن کمیشن کے قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑا رہے ہیں تو دوسری طرف پیپلز پارٹی کے امیدوار سندھ پولیس کے پروٹوکول میں اپنی انتخابی مہم چلا رہا ہے۔الیکشن کمیشن ان بے ضابطگیوں پر کیوں خاموش ہے؟ نوٹس کیوں نہیں لیا جا رہا؟
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) June 21, 2019
یاد رہے گذشتہ روز الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم عمران خان کو دورہ خان گڑھ پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کردیا اور ایک ہفتے میں جواب داخل کرانے کی ہدایت کردی تھی۔
وزیراعظم کی آمدکیخلاف پی پی امیدوارنےالیکشن کمیشن کوشکایت کی تھی۔