اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا اسلام آباد کو دوبارہ بذریعہ نوٹیفکیشن فیملی اسٹیشن ڈیکلیئرکردیاگیاہے ، اقوام متحدہ کافیصلہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے، پاکستان کی سیکیورٹی ایجنسیز کو،فارن آفس کومبارکباددیتاہوں۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا 2008 میں اسلام آبادمیریٹ ہوٹل میں بم دھماکاہوا، واقعے کے بعد سفارت خانوں اقوام متحدہ دفاتر میں اضطراب پایاجارہاتھا، اقوام متحدہ نےاسلام آبادکونان فیملی اسٹیشن قراردیا، یہ سلسلہ 10سال تک جوں کاتوں رہا، اس دوران فارن آفس،اقوام متحدہ کیساتھ رابطے میں رہا۔
شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا صورتحال سنبھالنے اور دہشت گردی کوشکست دینےمیں کامیابی ملی، وزارت خارجہ نےزوردیااب سیکیورٹی بہترہوچکی ہے، اقوام متحدہ کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیے اور اقوام متحدہ نےجامع تحقیق کی اورہمارےتجزیےسےاتفاق کیا۔
مزید پڑھیں : امن کی کوششیں تسلیم، اقوام متحدہ نے پاکستان کو فیملی اسٹیشن قرار دے دیا
وزیرخارجہ نے کہا اب پاکستان اوراسلام آبادمیں سیکیورٹی صورتحال بہترہوچکی ہے، اسلام آبادکودوبارہ بذریعہ نوٹیفکیشن فیملی اسٹیشن ڈیکلیئر کر دیا گیا ہے ، اقوام متحدہ کا فیصلہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے، نوٹیفکیشن بین الاقوامی اداروں کاپاکستان پراعتمادکااظہارہے۔
ان کا کہنا تھا پاکستان کی سیکیورٹی ایجنسیز کو،فارن آفس کومبارکباددیتاہوں، اقدام کےبہت مثبت اثرات برآمدہونگے، فیصلےسےاعتمادسازی کےساتھ سرمایہ کاری کو بھی فروغ ملےگا، کوشش ہونی چاہیےہم سرمایہ کاری ودو طرفہ تجارت کوبڑھائیں۔
شاہ محمودقریشی نے کہا اقوام متحدہ نےتجزیہ دےدیا اس سےمزیدبہتری کےآثارپیداہوں گے ، ویزالبرلائزیشن سےقوی امیدہےاقتصادی نقل وحرکت بہتر ہوگی، کلائنٹس سے ملنے کیلئے دبئی جانا پڑتا تھا، اب آسانی سے یہاں آسکیں گے، فارن آفس کے ساتھ ساتھ پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتاہوں۔