جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

عوامی رابطہ مہم شروع کردی اب دما دم مست قلندر ہوگا، قمرزمان کائرہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پیپلز پارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ عوامی رابطہ مہم شروع کردی اب دما دم مست قلندر ہوگا، بی بی شہید لوگوں کے دلوں سے نہیں نکلتیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، قمر زمان کائرہ نے کہا کہ مشکل دن گزر جاتے ہیں ٹھہرا نہیں کرتے، بی بی شہید لوگوں کے دلوں سے نہیں نکلتیں۔

شہید بھٹو کا خواب ملک کو مضبوط کرنے کیلئے ضروری ہے، ہم میثاق معیشت کی بات کرتے ہیں، یہ راستہ شہید بی بی کا دیا ہوا ہے، ہم نے پارلیمان کو مستحکم کیا۔

قمرزمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم حکومت میں تھے تو ہمارےخلاف بڑےاحتجاج ہوتے تھے لیکن پھر بھی ہمارے رویوں میں تلخی نہیں ہوتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس راستہ اور عوام کے مسائل کا حل بھی نہیں، خان صاحب نے عوام کو کون سا ریلیف دیا ہے، آپ تو یوٹرن خان بن گئے ہیں۔

بجٹ آیا ہم نے کہا یہ عوام دشمن بجٹ ہے، جس پر کہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی والے این آر او مانگتے ہیں، ہم صرف یہ کہہ رہے تھے عوام کوریلیف دو، اسد عمر نے بھی اسمبلی میں پیپلزپارٹی کی باتوں کی تائید کردی ہے۔

قمرزمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم انشاءاللہ یہ بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے، یہ حکومت تو7سے8ووٹوں کی ہے اس کو کیا گرانا، آج ہمارے قائد بلاول بھٹو نوابشاہ میں جلسہ کررہے ہیں، عوامی رابطہ مہم شروع کردی اب دمادم مست قلندر ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں