اشتہار

ایک سالہ اماراتی بچہ ہوٹل کے سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: ایک سالہ امارتی بچہ ہوٹل کے سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، والدین نے ہوٹل انتظامیہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا مطالبہ کردیا۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دو ماہ قبل شارجہ کے اسکول میں سوئمنگ پول میں ڈوب کر ایک بچہ جاں بحق ہوگیا، اسی طرح کا ایک اور واقعہ پیش آیا جہاں کویت کے ہوٹل میں ایک سالہ اماراتی بچہ پول میں ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گیا۔

اٹھارہ ماہ کا بچہ سیف سلطان الحسنی اہل خانہ کے ہمراہ فجیرہ میں رہائش پذیر تھا، بچہ اہل خانہ کے ہمراہ چھٹیاں گزارنے کے لیے کویت کے ایک ہوٹل گیے تھے جہاں حادثہ پیش آیا۔

- Advertisement -

ایک سالہ سیف سلطان الحسنی کھیلتے کھیلتے اہلخانہ سے کچھ دور نکل گیا اور تقریبا 12:30 بجے دوپہر ہوٹل کے سوئمنگ پول میں گرا۔

رپورٹ کے مطابق بچے کے والدین ہوٹل سے جاہی رہے تھے کہ انہیں احساس ہوا کہ سلطان الحسنی موجود نہیں ہے، جب ہوٹل انتظامیہ کے ساتھ مل کر بچے کو تلاش کیا گیا تو پتا چلا کہ وہ پول میں ڈوب چکا ہے۔

بچے کو پول سے چند سیکنڈ میں باہر نکال کر کویت گورنمنٹ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔

ہوٹل کے سوئمنگ پول کے اطراف نہ تو لائف گارڈ موجود تھے اور نہ ہی کیمرے صحیح حالت میں موجود تھے۔

بچے کے والد کا کہنا ہے کہ ہوٹل سے سوئمنگ پول کی جانب جانے والا ایلیویٹر دروازہ ڈائریکٹ کھل جانا اور لائف گارڈز کا نہ ہونا ہوٹل انتظامیہ کی غفلت ظاہر کرتا ہے، ہوٹل انتظامیہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں راس الخیمہ میں بنگلے کے سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا تھا، والد کا کہنا تھا کہ بچہ بنگلے میں تنہا کھیل رہا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں