لندن: برطانیہ میں ماحولیاتی خاتون کارکن سے نامناسب سلوک کرنے والے وزیر مملکت مارک فیلڈ کو معطل کردیا گیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر مملکت برائے ایشیا اور پیسیفک نے گزشتہ روز ایک تقریب میں ماحولیاتی آلودگی کے خلاف موثر اقدامات کے لیے مظاہرہ کرنے والی خاتون کارکن کو زبردستی تقریب سے باہر نکال دیا تھا۔
مارک فیلڈ پر مذکورہ واقعے کے بعد سے شدید تنقید کی جارہی تھی اور ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم تھریسامے نے گزشتہ روز ویڈیو دیکھی اور وزیر مملکت مارک فیلڈ کو معطل کردیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ایک تقریب کے دوران وزیر مملکت مارک فیلڈ اپنی کرسی پر براجمان تھے کہ ایک خاتون کارکن ماحولیاتی آلودگی پر احتجاج کے لیے کھڑی ہوئی تو انہوں نے خاتون کو گردن سے پکڑ کر باہر نکال دیا تھا۔
This is the footage of Mark Field, a junior foreign office minister grabbing a climate activist:https://t.co/AByszTg5nP pic.twitter.com/MB5nVUhiet
— euronews (@euronews) June 21, 2019
ایک پارٹی ورکر جینت بارکر کا کہنا تھا کہ فیلڈ نے خاتون کی گردن کو بہت زور سے پکڑ رکھا تھا اور وہ دروازے پر جاتے وقت گرتے گرتے بچیں۔
بارکر نے کہا کہ میں حیران ہوں کہ مارک فیلڈ نے اس طرح کا رویہ کیوں اپنایا۔
لیبر پارٹی نے کہا ہے کہ مارک فیلڈ کی معطلی کافی نہیں ہے ان کے اس روئیے کی پولیس سے تحقیقیات کرائی جانی چاہئے۔
مارک فیلڈ جیرمی ہنٹ کی ٹیم کی وزیر ہیں اور اور برطانوی وزیراعظم کے انتخاب میں ٹوری لیڈر شپ کی حمایت کررہے ہیں۔