بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

سیٹ بیلٹ باندھ لیں، اسحاق ڈار جلد پاکستان میں ہوں گے، ماروی میمن کا ٹوئٹ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سابق چیئرمین ماروی میمن نے انکشاف کیا  ہے کہ اسحاق ڈار جلد پاکستان میں ہوں گے، سب لوگ اپنی سیٹ بیلٹ باندھ لیں۔

یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہی، اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ سب کیلئے بریکنگ خبر ہے کہ اسحاق ڈار جلد پاکستان میں ہوں گے، سب لوگ اپنی سیٹ بیلٹ باندھ لیں.

ماروی میمن کا مزید کہنا تھا کہ وطن واپس نہ آکر سب کچھ کھو دینے والے لوگ احمق ہوتے ہیں، ایک معیشت دان ایسا نہیں کرسکتا، لوگ اپنے مفادات میں فیصلے کرتے ہیں۔

یاد رہے چند روز قبل سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے مبینہ شادی کے حوالے سے ٹوئٹر پر ہونے والی ٹرولنگ پر لیگی رہنما ماروی میمن اپنی ہی پارٹی ن لیگ پر برس پڑی تھیں، اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ بس بہت ہوگیا اب مجھے منہ کھولنے پر مجبور نہ کیا جائے، مزید تنگ کیا گیا تو کچھ لوگوں کیلئے بہت بڑا مسئلہ کھڑا ہوجائے گا۔

اس سے قبل ماروی میمن نے نواز شریف کی جیل واپسی پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ ن لیگ ممی ڈیڈی ٹوئٹس کی سیاست کے علاوہ کچھ نہیں۔

مزید پڑھیں: اگرقائد سے اتنا لگاؤ ہے تو ریلی کافی نہیں جیل بھرو تحریک چلاؤ، ماروی میمن کا مشورہ

کارکنان کو اگر اپنے قائد سے اتنا ہی لگاؤ ہے تو ریلی کافی نہیں جیل بھرو تحریک چلائیں، قائد کے لئے جان قربان کرنے کی باتیں کرنے والے جیل کیوں نہیں بھرتے؟ میرے خلاف ن لیگیوں کی سوشل میڈیا پرمہم سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں