بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

دنیا اِدھر سے اُدھر ہوجائے این آر او نہیں ہوگا، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا دنیا اِدھر سے اُدھر ہوجائے این آر او نہیں ہوگا، بجٹ منظورہو کر رہے گا، ہمارے 25سے30 ارکان زیادہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا دنیا اِدھر سے اُدھر ہوجائے این آر او نہیں ہوگا، ان کی تقاریرثبوت ہیں یہ این آر او مانگ رہے ہیں، ترکی،یواےای ،سعودی عرب سمیت کوئی ان کیلئے بات نہیں کررہا، کوئی ان کیلئے این آر او نہیں مانگ رہا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا این آر او 90 کے زاویےسے مانگا جا رہا ہے، بجٹ منظورہو کر رہے گا، ہمارے 25سے30 ارکان زیادہ ہیں، اپوزیشن مجرمان کےلیےتحریک چلانا چاہتی ہے۔

وزیر ریلوے نے کہا قطر نے این آر او کے لئے کوئی بات نہیں کی، اصل بات یہ ہے کہ پیسے دیں اور جان چھڑا لیں، اے پی سی والے قانون میں ایسے پھنسیں گے کہ جان نہیں چھڑاسکیں گے۔

مزید پڑھیں : مسلم لیگ ن میں ایک نوازلیگ اوردوسری شہبازلیگ ہے، شیخ رشید کا دعویٰ

گذشتہ روز وزیر ریلوے نے دعویٰ کیا تھا ن لیگ میں ایک نوازلیگ اوردوسری شہبازلیگ ہے، شہبازشریف اورمیری مدرپارٹی ایک ہے،کبھی پارٹی نہیں بدلی، جنہوں نے نواز شریف کومروایاوہ چاہتیں ہےاوربھی اندررہے، حکومت کو کہا تھا کہ انہیں لندن جانے دیں ، ان سے جان چھڑائیں۔

ان کا کہنا تھا امیر قطر کا دورہ کامیاب رہا اور دورے میں بہت زبردست سرمایہ کاری آئی ہے ، مشیر خرانہ سرمایہ کاری کابتائیں گے اور انشااللہ بجٹ میں آپ کو بریف کیاجائے گا، افغانستان کےصدردورہ کر رہے ہیں، آج وزیر اعظم میٹنگ کریں گے۔ میں عمران خان کاساتھی ہوں،سائےکی طرح اس کےساتھ ہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں