تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

چالیس ہزاروالے پرائزبانڈزکی خرید و فروخت بند

کراچی: اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے چالیس ہزار کے پرانے پرائز بانڈز کی خرید و فروخت بند کردی ، بانڈز تبدیل کرانے کی آخری تاریخ بھی مقرر کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بنک کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے تحت 40 ہزار روپے مالیت کے پرانے رجسٹرڈ پرائز بانڈ کی خرید و فروخت 24 جون سے بند ہوگئی ہے اور انہیں تبدیل کرانے کی آخری تاریخ 31 مارچ 2020 ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے پرانے پرائز بانڈز کی اب کوئی قرعہ ندازی بھی نہیں ہوگی۔پرانے پرائز بانڈ کو کیش بھی نہیں کیا جائے گا تاہم بانڈقومی بچت کےسرٹیفکیٹ میں تبدیل کرائےجاسکتےہیں۔

پرانےپرائزبانڈپریمیم پرائزبانڈمیں بھی رجسٹرکرا ئے جاسکتےہیں۔ اس سلسلے میں فارم بھرکررقم بانڈکےمالک کےاکاؤنٹ میں منتقل کی جاسکےگی۔
یاد رہے کہ چند دن قبل فیڈرل بورڈ آر ریونیو نے فیصلہ کیا تھا کہ چالیس ہزارروپے مالیت کےپرائزبانڈلازمی رجسٹرکرا ئے جائیں گے۔ محتاط اندازے کے مطابق کل ایک ہزار ارب روپے مالیت کے چالیس ہزار والے پرائز بانڈ عوام کے پاس موجود ہیں۔

اے آر وائی نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن ’نکلو پاکستان کی خاطر ‘میں گفتگو کرتے ہوئےچیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) شبر زیدی نے کہا تھا کہ پاکستان میں غیررجسٹرڈ پرائزبانڈرکھنا غلط ہے،40ہزارمالیت کےبانڈ2020تک رجسٹرڈ ہونےوالےہیں، 948بلین روپے کے غیر رجسٹرڈ پرائز بانڈ ملک میں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہہماری ایمنسٹی اسکیم کا مقصد اور اسی لیے ہم نے بیریئر ایسڈ پر کوئی ڈکلیریشن ایسڈ نہیں دی ہے، بیریئر ایسڈ میں پرائز بونڈ ، گولڈ اور کیش ہوتا ہے ، ملک میں اس وقت دو طرح کے پراز بانڈ ہیں ایک رجسٹرڈ اور دوسرا غیر رجسٹرڈ۔

انہوں نے کہا کہ رجسٹرڈ پرائز بانڈ آپ ڈکلیئر کرسکتے ہیں اس کا کوئی ایشو نہیں ، بیریئر پرائز بانڈ ان رجسٹرڈ ہے اس کا رائٹ نہیں ہے، اس کیلئے 40ہزارمالیت کےبانڈ2020تک رجسٹرڈ ہونےوالےہیں۔

Comments

- Advertisement -