لاہور: ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ حکومت کا بیانیہ واضح ہے، ملکی معیشت کو بہتر کرنا ہے.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ حکومت مشکل وقت سے نکل چکی ہے.
ترجمان وزیر اعظم ندیم افضل چن نے کہا کہ استحکام آرہا ہے، بجٹ کے بعد اقتصادی سرگرمیاں تیز ہوں گی. لوکل گورنمنٹ، پی ایس ڈی پی فنڈز استعمال ہونا شروع ہوں گے۔
ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ سعد رفیق پچھلے 10 سال سے ہر تقریر میں کہتے ہیں کہ نظام جارہا ہے.
جمہوری نظام کوسیاسی شخصیات کے رویوں سے خطرات ہوتے ہیں، اس وقت رویے جمہوری ہوتے جا رہے ہیں.
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی ارکان کا بیوروکریٹس سے بھی اثاثوں کی تفصیل پوچھے جانے کا مطالبہ
ترجمان وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ فوری طور پرکابینہ میں ردو بدل زیرغور نہیں، اے پی سی والوں سے پوچھا جائے کہ آخر ان کا ایجنڈا کیا ہے.
ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ اپوزیشن بتائے کہ مہنگائی ایجنڈا ہے یا عوام کی بھلائی، آپ جمہوریت کاتسلسل چاہتے ہیں یا جمہوریت ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں.