اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اے پی سی کاٹھ کی ہنڈیا ہے، بیچ چوراہے پھوٹے گی۔ اے پی سی کی ناکامی کے بعد مولانا صاحب خود کو دین کی خدمت کے لیے وقف کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کی شاہکار فلم اسکرین پر آنے سے پہلے ہی اتر گئی، مفادات کی قیدی قیادت ہر مرتبہ مولانا کو بلا کر ان کی کرسی کھینچ لیتی ہے۔
اے پی سی کی شاہکار فلم سکرین پر آنے سے پہلے ہی اتر گئی ۔ مفادات کی قیدی قیادت ہر مرتبہ مولانا کو بلا کر ان کی کرسی کھینچ لیتی ہے۔ مولانا صاحب سے دلی ہمدردی ہےکیونکہ اپوزیشن کے ناتواں کندھے ان کی سیاسی محرومی کا بوجھ اٹھانے کو تیار نہیں۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) June 26, 2019
معاون خصوصی نے کہا کہ مولانا صاحب سے دلی ہمدردی ہے کیونکہ اپوزیشن کے ناتواں کندھے ان کی سیاسی محرومی کا بوجھ اٹھانے کو تیار نہیں۔ حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں، اپوزیشن کو اپوزیشن سے خطرہ ہے۔ اے پی سی کاٹھ کی ہنڈیا ہے، بیچ چوراہے پھوٹے گی۔
حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں،اپوزیشن کو اپوزیشن سے خطرہ ہے۔اے پی سی کاٹھ کی ہنڈیا ہے، بیچ چوراہے پھوٹے گی۔مولانا فضل الرحمان کے اس منصوبے کا نتیجہ وہی نکلے گا جو ان کے الیکشن ایڈونچر کا نکلا تھا۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) June 26, 2019
اپنے ٹویٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے اس منصوبے کا نتیجہ وہی نکلے گا جو ان کے الیکشن ایڈونچر کا نکلا تھا۔ اے پی سی کی ناکامی کے بعد مولانا صاحب آئندہ چار سال کے لیے خود کو صرف دین کی خدمت کے لیے وقف کر دیں۔
اے پی سی کی ناکامی کے بعد مولانا صاحب آئندہ چار سال کے لیے خود کو صرف دین کی خدمت کے لیے وقف کر دیں۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) June 26, 2019
اس سے قبل معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی اے پی سی میں توجہ صرف کھانے پینے پر ہوگی، اپنے دکھ درد سنانے کے لیے فضل الرحمٰن نے اے پی سی رکھی ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ دو خاندان نسل در نسل پاکستان پر حکمرانی کرتے چلے آرہے ہیں، یہ کہتےہیں کہ یہ دو خاندان نہیں تو کسی کی بھی حکمرانی نہیں ہونی چاہیئے۔