اشتہار

راحت فتح علی خان کو آکسفورڈ یونیورسٹی نے بڑے اعزاز سے نواز دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانیہ کی مشہور آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے لندن میں قوالی اور موسیقی میں نمایاں خدمات انجام دینے پر استاد راحت فتح علی خان کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نواز دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نامور قوال و گلوکار راحت فتح علی کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دینے کی تقریب لندن میں منعقد ہوئی جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

عالمی شہرت یافتہ گلوکار و قوال راحت فتح علی خان نے کہا کہ میں بنیادی طور پر ایک قوال ہوں اور مجھے گلوکار سے زیادہ خود کو قوال کہلوانا پسند ہے۔

- Advertisement -

استاد راحت فتح علی خان نے کہا کہ انسان اگر سچی لگن اور محنت سے کسی بھی شعبے میں کام کرے تو ایک دن بڑی کامیابی ضرور ملتی ہے، قوالی کا فن دنیا کے چپے چپے میں مقبول ہورہا ہے، 6 سو سال سے ہم قوالی گا رہے ہیں ہمارے خاندان نے اس فن کی آبیاری میں کئی سال لگائے۔

مزید پڑھیں: برطانوی یونیورسٹی کا راحت فتح علی خان کو اعزازی ڈگری دینے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ صوفیانہ کلام میری روح میں بسا ہوا ہے، قوالی ہمارا خاندانی کام ہے اور قوالی کا فن کبھی ماند نہیں پڑا، تا قیامت درگاہوں اور درباروں میں قوالی کی محفلیں ہوتی رہیں گی۔

دوسری جانب آکسفورڈ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق راحت فتح علی خان نے ایسے خاندان میں آنکھ کھولی جو جنوبی ایشیائی موسیقی کی پہچان بن گیا، انہوں نے موسیقی کی تعلیم سات سال کی عمر سے حاصل کرنا شروع کی اور اب تک 50 سے زائد البم ریلیز کرچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں