بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ: اظہر علی کا بطور کمنٹیٹر ڈیبیو

اشتہار

حیرت انگیز

برمنگھم: ولڈکپ 2019 کا 33واں اہم میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا گیا جس میں قومی ٹیم نے ناقابلِ شکست کیویز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایک اور شاندار فتح اپنے نام کی۔

ورلڈکپ کا میچ میں دلچسپ مناظر دیکھنے کو ملے، اسٹیڈیم پاکستانی تماشائیوں سے کچھا کھچ بھرا ہوا تھا اور شائقین اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو سپورٹ بھی کررہے تھے۔

دوسری جانب نامور پاکستانی کھلاڑی نے بطور تبصرہ نگار اپنے نئے کیریئر کا آغاز کیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے میچ میں کمنٹری باکس سے بیٹھ کر اپنے ماہرانہ تبصرے دیے۔

انہوں نے کمنٹری باکس کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی اور لکھا کہ : ’’ورلڈکپ کے میچ میں اچانک کمنٹری ڈیبیو ‘‘۔ اظہر علی کو نیا کیریئر شروع کرنے پر شائقین نے دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے اُن کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

یاد رہے کہ اظہر علی نے گزشتہ برس نومبر 2018 میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ جاری رکھوں گا اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے اظہر علی کا کہنا تھا کہ میری زیادہ پہچان ٹیسٹ کرکٹ ہے، وہاں ریکارڈ مزید بہتر کروں گا۔

اظہر علی کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں میرا فوکس بیٹنگ پر ہے، ٹی 20 کرکٹ میں نے کھیلی ہی نہیں تو اس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کہاں سے کروں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پوری کوشش کی اور پرفارمنس دی، چانس ملنا نہ ملنا اللہ کی طرف سے ہوتا ہے۔ میرے حساب سے یہ ریٹائرمنٹ کے لیے اچھا وقت ہے۔ اپنے فیصلے سے پہلے چیف سلیکٹر سمیت سب سے بات کی۔

اظہر علی کا کیریئر 

سابق کپتان اظہر علی نے سنہ 2011 میں ون ڈے ڈیبیو کیا تھا۔ انہوں نے 53 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ انہوں نے اس دوران 1 ہزار 8 سو 45 رنز بنائے جس میں تین سنچریز اور 12 نصف سنچریاں ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں