بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

اے پی سی کا عوام کے مسائل سے کوئی تعلق نہیں تھا، ندیم افضل چن

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کا حکومت کے خلاف اتحاد اپنے ذاتی مفادات کے تحفظ کے لیے ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن نے کہا کہ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس محض ان کے اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے تھی اس کا عوام کے مسائل سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا حزب اختلاف حکومت کے خلاف اتحاد اپنے ذاتی مفادات کے تحفظ کے لیے ہے۔

ندیم افضل چن نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک کو اقتصادی مسائل سے نکالنے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ میثاق معیشت پر بات چیت کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اپوزیشن کو کوششوں کے باوجود اقتدار کا چاند نظر نہیں آیا، فردوس عاشق اعوان

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کو آل پارٹیز کانفرنس 10 گھنٹے جاری رہ کر ناکام ہوگئی، حکومت کو گرانے، ڈرانے، دھکمانے والے کسی بیانیے پر متفق نہیں ہوسکے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مشترکہ اعلامیے میں کرپشن کے خلاف کوئی بات نہیں کی گئی، اپوزیشن کی بقا کرپشن سے جڑی ہے، اے پی سی میں کرپشن کے تدارک کے لیے کوئی بات نہیں کی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں