بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

بلوچستان کےعوام سے جووعدے کیے وہ پورے کریں گے، پرویزخٹک

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ بلوچستان کا سرکاری نوکریوں میں 6 فیصد کوٹہ یقینی بنائیں گے، بلوچستان سے متعلق جلد بہت اچھی خوشخبریاں سنیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع پرویز خٹک نے کہا کہ بلوچستان کےعوام سے جووعدے کیے وہ پورے کریں گے، لاپتہ افراد پرکمیٹی بن چکی ہے جلد پیش رفت ہوگی۔

پرویز خٹک نے کہا کہ گوادرمیں باہرسے آنے والوں پرتحفظات دورکریں گے، باہرسے آنے والوں کا اسٹیٹس رہنے والوں جیسا نہیں ہوگا، اسمبلی میں اس سے متعلق قانون سازی کی جائے گی۔

وزیردفاع نے کہا کہ بلوچستان میں ہنگول اوربولان کوترقیاتی منصوبوں میں ڈال دیا ہے، بلوچستان میں ٹیوب ویلزکوشمسی توانائی کی طرف لے کر جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا سرکاری نوکریوں میں 6 فیصد کوٹہ یقینی بنائیں گے، 18 ویں ترمیم اوراین ایف سی میں ترمیم نہیں کی جا رہی، ایسا ہوبھی نہیں سکتا، اس پرجھوٹ کم بولا جائے، ترمیم کے لیے 2 تہائی اکثریت درکارہے جو ہمارے پاس نہیں ہے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ بلوچستان سے متعلق جلد بہت اچھی خوشخبریاں سنیں گے، جلد حل نکلے گا، بلوچستان میں 3گھنٹے لوڈشیڈنگ کم کرے 3 ارب کی سبسڈی دی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں