اسلام آباد: انسدادپولیوپروگرام نےخیبرپختونخواہ سے رپورٹ ہونے والے 5 نئے کیسز کا سراغ لگا لیا جس کے مطابق بنوں اور تو رغر کے علاقوں میں دو دو جبکہ شمالی وزیرستان سے رپورٹ ہونے والے ایک بچے کی شناخت ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد پولیو مہم ڈاکٹر بابر بن عطا نے پانچوں رپورٹ ہونے والے کیسز کی شناخت کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کیا۔ ویڈیو میں انہوں نے اپیل کی کہ پشاور میں پولیو ویکسین کے خلاف جھوٹا ڈرامہ رچایا گیا، جس کی وجہ سے دور دراز علاقوں کے والدین نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا۔
Polio propaganda in Peshawar has fuelled parental refusals in far off areas of the country as Pakistan reports 05 new cases from KP today. I urge parents not to give in to false propaganda. Together we will InshaAllah make a #PolioFreePakistan pic.twitter.com/HQqIBPtOo9
— Babar Atta (@babarbinatta) June 27, 2019
اُن کا کہنا تھا کہ خدا را والدین پولیو سے متعلق پروپیگنڈے پر کان نہ دھریں، خیبرپختونخوا کےدور دراز علاقوں پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر بابر بن عطا نے کہا کہ خیبرپختونخواحکومت پولیو خاتمےکے لیے تمام وسائل بروئےکارلائے۔
مزید پڑھیں: پولیو وائرس بے قابو، ایک دن میں 2 نئے کیسز سامنےآ گئے
انہوں نے بتایا کہ رواں سال رپورٹ ہونے والے پولیو کے مریضوں کی شناخت ہوگئی جن میں سے بنوں اور تورغر کے دو دو بچے جبکہ ایک کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے۔
یاد رہے کہ 21 جون کو وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے انسداد پولیو مہم بابر بن عطا اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان نے کے پی میں پولیو کے نئے کیسز رپورٹ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ہنگامی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
اس سے قبل 19 جون کو وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے انسداد پولیو مہم بابر بن عطا نے بتایا تھا کہ پولیو کی خصوصی مہم کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہوا، اس دوران 67 اضلاع میں 95 لاکھ بچوں کو ویکسین پلائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنوں: پولیو کا مرض وبا کی صورت اختیار کرگیا
وزیراعظم کےمعاون برائےانسدادپولیوبابربن عطا نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا تھا کہ’’ملک کےکسی بھی حصےسےتشددیابدتمیزی کی اطلاع نہیں ملی، لاہور، راولپنڈی، شمالی وزیرستان اور لکی مروت کے ڈپٹی کمشنرز کی کاردگری شاندار رہی‘‘۔