اشتہار

وقت آگیا ہے کہ معاشی صورتحال میں بہتری کیلئے ایک قوم بن کرسوچیں ، آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا مشکل فیصلے نہ کرنےکی وجہ سے مشکلات بڑھیں، وقت آگیا ہے کہ ایک قوم بن کر سوچیں، معاشی کاوشیں کامیاب بنانے کیلئے سب کواپنی ذمہ داری پوری کرنی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی معیشت پر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں سیمینار سے خطاب کیا۔

آرمی چیف اپنے خطاب میں کہا قومی اہمیت کےامورپرکھل کر بات چیت ضروری ہے، حکومت واسٹیک ہولڈرز کی قومی اہمیت پربات چیت ضروری ہے، ملکی استحکام معاشی خود مختاری کے بغیر ممکن نہیں۔

- Advertisement -

جنرل قمرجاویدباجوہ کا کہنا تھا ہم اس وقت مشکل معاشی صورتحال سےگزررہےہیں، ہم سب کو اپنی ذمے داریاں نبھانے کی ضرورت ہے، تاکہ مشکل حکومتی اقدامات کامیاب ہوسکیں، وقت آگیا ہے کہ ہمیں ایک قوم بن کر سوچنا ہوگا۔

سربراہ پاک فوج نے کہا مشکل معاشی حالات سے متحد ہوکر نکلنا پڑے گا، معاشی خود مختاری کے بغیر کوئی دوسری خود مختاری ممکن نہیں، ملک نہیں بلکہ خطے ترقی کرتے ہیں، معاشی کاوشیں کامیاب بنانے کے لئے سب کو ذمے داری پوری کرناہوگی۔

ان کا کہنا تھا انشااللہ ہم ان مشکلات سےسرخروہوکرنکلیں گے، مشکل معاشی فیصلے نہ کرنے سے مشکلات بڑھیں، مشکل معاشی صورتحال مالیاتی بدانتظامی کا نتیجہ ہے، مسلح افواج نے اقتصادی محاذ میں اپنا حصہ ڈال دیا اور بجٹ میں سالانہ اضافہ نہیں لیا۔

آرمی چیف نے کہا معیشت کو سدھرانےکیلئے مشکل فیصلے کرنے ہونگے ، مشکل معاشی فیصلوں سے قوموں کی کامیابی کی مثالیں موجود ہیں، معیشت اور سیکیورٹی کا آپس میں گہرا تعلق ہے ، اس وقت مشکل اقتصادی صورتحال کا سامنا ہے ، مشکل معاشی حالات سے نکلنا کسی اکیلے شخص کے بس کی بات نہیں۔

جنرل قمرجاویدباجوہ نے مشکل ملکی معاشی حالات سے کامیابی سے نکلنے کے لیے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا سب کومشکل حکومتی اقدامات کی کامیابی کیلئےاپنی ذمہ داریاں نبھاناہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں