تازہ ترین

ایران کے ساتھ تنازعے کے حل میں امریکا جلد بازی نہیں کرے گا: ٹرمپ

اوساکا: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے کشیدگی کے خاتمے کے لیے امریکا جلد بازی نہیں کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار امریکی صدر نے جاپان کے شہر اوساکا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ٹرمپ دو دوزہ جی ٹوئنٹی سمٹ کے سلسلے میں جاپان میں موجود ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے بیچ کشیدگی کا معاملہ حل کرانے کے حوالے سے جلد بازی کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس بہت وقت ہے، جلدی کی کوئی ضرورت نہیں، وہ اپنا وقت لے سکتے ہیں، اس حوالے سے قطعا کوئی دباؤ نہیں ہے۔

امریکی صدر ایران سے کشیدگی کے علاوہ چین سے جاری تجارتی جنگ کے خاتمے کے لیے بھی سنجیدہ ہیں، وہ چینی صدر ژی جن پنگ سے خصوصی ملاقات بھی کریں گے۔

امریکا کا ایران سے تیل خریدنے والے ممالک پر پابندی لگانے کا اعلان

دوسری جانب ایران کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا، ایران کے لیے امریکا کے نمائندہ خصوصی برائن ہک نے کہا ہے کہ ایرانی خام تیل کی کسی بھی قسم خریداری پر مذکورہ ملک پر کسی بھی قسم کی برآمدگی پابندی عائد کی جائے گی۔

امریکی نمائندہ خصوصی کا کہنا تھا کہ امریکا ایرانی تیل چین جانے کی رپورٹوں کا بھی بغور جائزہ لے گا۔

یاد رہے کہ امریکا نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور وزیر خارجہ جواد ظریف پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ چند روز قبل ٹرمپ نے دھمکی دی تھی کہ ایران سے اگر تصادم ہوا تھا اسے نیست و نابود کردیں گے۔

Comments

- Advertisement -