بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

’’ آفریدی کی کارکردگی ٹیم کی فتح کے لیے ضروری تھی ہے اور رہے گی‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ ٹیم کی کامیابی کے لیے آفریدی کی کارکردگی بہت ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیڈز میں کھیلے جانے والے میچ میں شاہین آفریدی نے ایک بار پھر عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں، قومی ٹیم کے باؤلرز نے افغانستان کو مختصر ہدف تک محدود رکھا۔

یاد رہے کہ شاہین آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین اہم وکٹیں حاصل کی تھیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے نوجوان باؤلر کی کارکردگی کو سراہنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام شیئر کی۔ اُن کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی کی ماضی، موجودہ اور مستقبل میں کارکردگی ٹیم کی فتح کے لیے لازم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’’شاہین آفریدی نے شاندار باؤلنگ کی ، اب اُن بلے بازوں کے لیے نادر موقع ہے کہ جو ابھی تک ایونٹ میں پرفارم نہ کرسکے وہ اچھی بیٹنگ کر کے ٹیم کو فتح دلوائیں‘‘۔

یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم لیڈز اسٹیڈیم میں افغانستان کے خلاف اپنا اہم میچ کھیل رہی ہے، قومی ٹیم کے باؤلرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے افغان ٹیم 227 رنز تک مختصر رہی۔

شاہین آفریدی نے گلبدین نائب، حشمت اللہ شاہدی، راشد خان، نجیب اللہ زادران کی وکٹیں حاصل کیں جبکہ عماد وسیم اور وہاب ریاض نے دو دو اور شاداب نے ایک کھلاڑی کو پویلین روانہ کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں