بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

بلوچستان کے مسائل کا حل وزیر اعظم عمران خان کی اوّلین ترجیح ہے، وفاقی وزیرعلی زیدی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ ہمیں بلوچستان کے عوام کو ان کا جائز مقام دلانا ہے، صوبے کے مسائل حل کرنا وزیر اعظم عمران خان کی ترجیحات میں شامل ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی این پی کے سربراہ اخترمینگل سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر علی زیدی نے بی این پی کے سربراہ اخترمینگل سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں علی زیدی نے وفاقی بجٹ کی منظوری میں اختر مینگل کی جماعت کی حمایت پر شکریہ ادا کیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے اخترمینگل کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمیں بلوچستان کے عوام کوان کا جائز مقام دلانا ہے،صوبے کے مسائل حل کرنا وزیر اعظم عمران خان کی ترجیحات میں شامل ہے۔

مزید پڑھیں: مذاکرات کامیاب ، بی این پی مینگل بجٹ میں حکومت کا ساتھ دے گی

یاد رہے کہ تین روز قبل اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل نے ملاقات کی تھی جس میں دس معاملات طے پاگئے تھے، ملاقات کے بعد ختر مینگل نے بی این پی مینگل کی جانب سے بجٹ میں حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

ملاقات میں بی این پی مینگل نے معاہدے پر پیش رفت نہ ہونے کا شکوہ کیا تھا اور چھ نکاتی مطالبات کی فوری منظوری کا مطالبہ دہرایا، جس کے بعد دس ماہ میں مشکلات کے حل کے لیے طریقہ کار مرتب کر لیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں