بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

شہباز شریف ایک پریشان اور بکھرے ہوئے شخص ہیں، فردوس عاشق اعوان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہباز شریف ایک پریشان اور بکھرے ہوئے شخص ہیں، آئینی مدت پوری کرنے کی حمایت کرنے والے آج کس منہ سے مڈٹرم انتخابات کی بات کر رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پر اپنے پیغامات میں کیا۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ جب بھی انتخابات ہوئے عمران خان ہی کلین سویپ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف ایک پریشان اور بکھرے ہوئے شخص ہیں، شہبازشریف کی اپنی جماعت کا شیرازہ بکھرنے کو ہے، ان حالات میں کوئی ذہنی ہیجان اور بیماری والا شخص کی مڈٹرم الیکشن کی بات کرسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنے دور میں آئینی مدت پوری کرنے کی حمایت کرنے والے آج کس منہ سے مڈٹرم انتخابات کی بات کر رہے ہیں، اپوزیشن کی تمام سازشوں کے باوجود وفاقی بجٹ پاس ہوا۔

معاون خصوصی نے کہا کہ اقتدار کی پچ پر لگاتار کھیلنے والوں کو اب سرکاری وسائل کے بغیر رہنے کی عادت ڈالنا ہو گی۔ یہ لوگ دس ماہ اقتدار کے بغیر نہیں گزار سکے، اقتدار کے بغیر ایسے تڑپ رہے ہیں جیسے مچھلی پانی کے بغیر۔ اب انہیں مزید چار سال ایسے ہی تڑپنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: شہباز شریف کا وسط مدتی انتخابات کا مطالبہ اور اے پی سی چیئرمین شپ چھوڑنے کا اعلان

۔ان کےحکومت اور اپوزیشن کے لیے الگ الگ معیار ہیں۔شہباز شریف کو سمجھ نہیں آ رہی کہ مریم صفدر کے پارٹی پر قبضہ کرنے کے بعد وہ کیا بیانیہ لیں اور کیا منجن بیچیں؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں