کراچی : پی ٹی آئی کے ممبر صوبائی اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما تلخ زمینی حقائق کے بجائے خوابوں میں جی رہی ہے، لٹیرے اپنی خیر منائیں کیونکہ تبدیلی آچکی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی رہنما مولابخش چانڈیو کے بیان پر اپنے ردعمل میں کیا، خرم شیر زمان نے کہا کہ ملک کو تباہی کے دہانے پر لے جانے والی جماعت آج دوسروں پر تنقید کررہی ہے۔
مہنگائی اور معاشی بحران صرف اور صرف سابق حکومتوں کے تحائف ہیں، خرم شیرزمان کا مزید کہنا تھا کہ بلاول زرداری سے ابو بچاؤ مہم بھی صحیح سے نہ چلی وہ ملک کی باگ دوڑکیا سنبھالیں گے؟
پیپلزپارٹی کی چیخیں اس لیے نکل رہی ہیں کیونکہ ان کے ابو پنجرے میں بند ہیں، انہوں نے کہا کہ ملک پر راج کرنے والے ماضی کے طاقتور فرعون آج سلاخوں کے پیچھے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے رہنما تلخ زمینی حقائق کے بجائے خوابوں میں جی رہی ہے، ملک کے باقی لٹیرے بھی اب اپنی خیر منائیں کیونکہ تبدیلی آچکی ہے۔